فیروزوالہ (نامہ نگار )جی ٹی ر وڈ پرواقع آبادی شفیق آباد مریدکے میں مبینہ مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ساتھی ہلاک ایک ڈاکوفرارہوگیابتایاگیاہے کہ مریدکے میں دوموٹرسائیکل سوارڈاکواکرم کی دکان پرآئے توملازمین نے مزاحمت کردی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کااپناساتھی فیصل ہلاک ہوگیا دیگرڈاکوفرارہوگئے مریدکے پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی۔ مرنیوالے ڈاکوکاتعلق لاہورسے بتایاگیاہے ۔