پاکستان محفوظ ترین، بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک بن گیا: گورنر

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اقلیتی ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری منصوبہ بھارت کو آج تک ہضم نہیں ہو رہا۔ 'پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین جبکہ بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک بن چکا ہے۔ گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کے دوران حکومتی اور سیاسی امورکے علاوہ باباگرونانک کے جنم دن کی تیاریوں سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گفتگو کے دوران کہا کہ ہماری حکومت نے قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی دی ہے اور انکے جان  ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبا ت میں شرکت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھی سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں اقلیتوں کیساتھ بدترین دہشت گردی ہو رہی ہے جس میں وہاں کی حکومت فوج اور پولیس سمیت انکے دیگر ادارے بھی بر ابر کے شریک ہیں۔ نر یندر مودی آر ایس ایس کے مشن کو آگے لیکر چل رہا ہے۔ مسلمانوں سمیت بھارت میں بسنے والی دیگراقلیتوں کو دن دیہاڑے قتل کر دیا جاتا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو شرمناک ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود کر تارپور راہداری کا منصوبہ بر وقت نہ صرف مکمل کیا ہے بلکہ اس کو سکھ یاتریوں کیلئے کھول بھی دیا مگر بھارت آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھی روک رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...