سرگودھا (نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر شوہر نے ڈنڈے مار کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے مٹھہ ٹوانہ کے محلہ عیدگاہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر حفیظ الہی نے ڈنڈے مارکر اپنی شریک حیات 30 سالہ نسیم اخترکوقتل کردیا۔ متعلقہ پولیس مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔