بیجنگ(شِنہوا)امریکی اینی میٹڈ مزاحیہ فلم "دی کروڈز: اے نیو ایج " ہفتے کے روز چین کے روزانہ باکس آفس چارٹ پر سرفہرست رہی جس نے اتوار کو چائنہ مووی ڈیٹا انفارمیشن نیٹ ورک کے اعدادوشمارکے مطابق 5کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار یوآن(تقریبا85 لاکھ80 ہزار امریکی ڈالرز) کی آمدنی حاصل کی ہے۔یہ فلم جو کہ ڈریم ورکس اینی میشن کی 2013 کی اینی میٹڈ فیچر"دی کروڈز" کا سیکوئل ہے ، جمعہ کے روز چینی مین لینڈ پر شروع ہوئی۔چائنیز ایکشن کرائم فلم "کاٹ اِن ٹائم" دوسرے نمبر پر رہی جس نے تقریبا 3 کروڑ 75 لاکھ 30 ہزار یوآن کی آمدن حاصل کی ہے۔فلم کی ریلیز کے 9 دن کے اند باکس آفس پر اس کی کل آمدنی36 کروڑ20 لاکھ یوآن تک پہنچ گئی ہے۔ تیسرے نمبر پر آنے والی گھریلو فیچر فلم "ایک سیکنڈ" تھی ، جس نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہی دن 2 کروڑ70 لاکھ یوآن سے زیادہ آمدنی حاصل کی ہے۔1970 کی دہائی پر مبنی یہ فلم ، مشہور چینی فلم ساز ڑانگ یی مو کی ہدایت کاری میں بنی ہے، جس کی کہانی ایک والد کے گہرے تعلق کے گرد گھومتی ہے جس نے ایک فلم کی وجہ سے اپنی بیٹی اور خانہ بدوش بچی کو کھو دیا ہے۔
امریکی اینی میٹڈ فلم "دی کروڈز " اے نیو ایج " چین کے روزانہ باکس آفس پر سرفہرست
Nov 30, 2020