لاس اینجلس (آئی این پی)امریکا میں دنیائے باکسنگ کا بڑا مقابلہ بے نتیجہ ختم ہو گیا، لیجنڈری فائٹر مائیک ٹائسن اور رائے جونز جونیئر نے خوب ایکشن دکھائے، آٹھ رانڈز کے بعد 76-76پوائنٹس سے باٹ برابر رہا۔امریکی ریاست لاس اینجلس میں باکسنگ کا تگڑا مقابلہ، ماضی کے عظیم فائٹر مائیک ٹائسن اور رائے جونز جونیئر اِن ایکشن ہوئے۔ 50سے زائد عمر کے دونوں باکسرز کیلئے رائونڈ کا وقت تین کی بجائے دو منٹ رکھا گیا، آٹھ رانڈ یعنی سولہ منٹ تک اعصاب شکن مقابلہ چھہتر چھہتر کی برابری پر ختم ہوا۔ مائیک ٹائسن اپنی ریٹائرمنٹ کے15سال بعد باکسنگ مقابلے میں شریک ہوئے تھے۔