ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن عبداللہ خان جلبانی سے نجی کوریئر سروس کے آپریشن منیجر ساجد حمید، سیلز منیجر سید فاروق علی اور پراجیکٹ منیجر حسیب احمد کی ان کے دفتر میں ملاقات اس دوران گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز کی سائلین کو ان کے ایڈریس پر ڈلیوری میں تیزی لانے بارے مشاورت ہوئی اس موقع پر ای ٹی او موٹر برانچ میاں فاروق احمد بھی موجود تھے ڈائریکٹر ایکسائز نے ٹی سی ایس سٹاف کو ہدایت کی کہ سائلین کی سہولت کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکیشن آفس میں ایک کاونٹر کا اہتمام کیا جائے۔