ملتان (نیوز رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد نواز نے جلنے اور خراب ہونیوالے میٹروں کی تبدیلی کیلئے ڈویژنوں کو 5113سنگل فیز میٹرز جاری کردئیے ہیں اور ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سٹور سے میٹرز حاصل کرکے خراب میٹرز کی تبدیلی یقینی بنائی جائے۔ایلوکیشن کے مطابق سنگل فیز میٹرزستمبر 2020ء میں بیچ 15تا20اور اکتوبر2020ء میں بیچ ایک تا16کے جلنے اور خراب ہونے والے میٹروں کی تبدیلی کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔