ڈاکٹر محسن فخری اسلامی ترقی اور غلبہ کی علامت تھے:افضل حیدری

لاہور(خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر محسن فخری ذادہ کی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی نظر میں یہ عظیم سائنسدان اسلامی ترقی و غلبہ کی علامت اور امریکی و اسرائیلی مظالم کی راہ میں رکاوٹ تھا۔اسلام دشمن طاقتیں پاکستان اور ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے کے درپے ہیں۔او۔آئی۔ سی اس سنگین سانحہ کو عالمِ اسلام کے خلاف دہشت گردی قرار دے کر اقدامات کرے۔ بھارت، امریکہ اور اسرائیل کو کسی بھی اسلامی ملک کی ایٹمی طاقت بننا برداشت نہیں۔امریکہ، اسرائیل اور بھارت پورے عالَمِ اسلام اور ایٹمی طاقت کی وجہ سے بالخصوص پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن