فیروزوالہ(نامہ نگار) محکمہ زراعت تحصیل فیروزوالہ اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے ما کر آلودگی ، سموگ پھیلانے کے الزام میں تین بھٹہ مالکوں سمیت 35افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروزوالہ رانا قربان علی نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر باقیات کو آگ لگا کر فضائی آلودگی اور سموگ پیدا کرنے پر پندرہ زمینداروں یعقوب، رمضان، ابراہیم وغیرہ کیخلاف مقدمات درج کرا دیئے ۔ شرقپور اور مریدکے میں انتظامیہ کی ٹیموں نے چھاپے مار کر بھٹوں اور مختلف دیہات میں چھاپے مار کر فصلوں کی باقیات اور بھٹوں پر آلودگی پھیلانے پر 20افراد ، عنایت، وارث، اصغر وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔