کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن وفد کی صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر سے ملاقات‘ مسائل سے آگاہ کیا 

ملتان(سپیشل رپورٹر)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن و ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک سے ملاقات کی ملاقات میں سابق صوبائی وزیر صحت و فورڈ حافظ محمد اقبال خان خاکوانی pcda کے ڈویژنل صدر محمد اختر بٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر اظہر بلوچ سیکرٹری جنرل عتیق احمد خان سینر نائب صدر شیخ محمد نجیب علی حسین صدیقی نے شرکت کی ملاقات میں ڈاکٹر محمد اختر ملک سے پنجاب بھر کے کیمسٹوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی جس میں پرانے ڈرگ سیل لائسنسوں کے اجرائمیں تاخیری حربے و ان کی منسوخی کیلئے دیا جانے والا تین سال کا ٹائم و شیڈول جی کے نفاذ بارے آگاہی دی گئی جس پر پنجاب بھر کے کیمسٹوں کو بے روزگار کرنے کے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا کیونکہ شیڈول جی کے نفاذ سے پنجاب بھر میں پچاس ہزار کے قریب میڈیکل سٹور شیڈول جی کے ادویات کے بغیر بے معنی ھو جائیں گے اور پنجاب بھر کے بیشتر عوام انسانی زندگی بچانے والی ادویات سے محروم ہو جائیں گے اور لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائیں گے جس پر صوبائی وزیر توانائی پنجاب نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور وعدہ کیا میں آپ کی ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرواتا ہوں آپ اپنے مسائل تحریری طور پر لکھ لیں تاکہآپ کے مسائل حل کروانے میں آسانی ہو سکے جس پر وفد نے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک کا شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن