ایس ڈی پی اوسنگھار ملک کے اعزاز میں عشائیہ

شجاع آباد(خبر نگار)ایس پی سنگھار ملک کی ترقی کی خوشی اور شجاع آباد میں بطور ایس ڈی پی او انکی خدمات کے اعزاز میں سیاسی و سماجی رہنما سابق چیئرمین سکندر آباد نواب افسر خان چاکرانی،مرکزی انجمن تاجران شجاع آباد، انجمن تحفظ حقوق شہریان شجاع آباد اور صحافی برادری کی جانب سے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔افسر خان چاکرانی‘ اختر قریشی‘ خواجہ محمود الحق‘ سلیم اختر قریشی‘ نثار خان بلوچ‘ ندیم شاہ و دیگر نے ایس پی بننے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن