راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان گذشتہ روز دارلعلوم فاروقیہ قائد اعظم کالونی دھمیال میں دارالعلوم کے مہتمم قاضی عبدالرشید کی رہائشگاہ پر پہنچے اور ان کی ہمشیرہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی چوہدری نثار علی خان کی آمد کے موقع پرمولانا غفار توحیدی سمیت بڑی تعداد میں علماء کرام ،ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال مختلف یونین کونسلوں کے سابق چئیرمین بابر بھٹی،راجہ فیصل،چوہدری ساجد سمیت بڑی تعداد میں معززین علا قہ موجود تھے اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دین کے قلعے ہیں اور علماء کرام ہمارا اثاثہ ہیں ماضی میں بھی ہر فورم پر مدارس کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے دینی تعلیم کے بغیر دنیا کے تمام علوم ادھورے ہیں اور مدارس میں ہماری آنے والی نسلوں کے سینوں کو دینی تعلیم سے منور کیا جاتاہے ۔