راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)میونسل سروسز کی سکیموں کی کارکردگی کے حوالے سے راولپنڈی ڈویژن کے دو اضلاع صوبہ بھر میں پہلے اور چوتھے نمبر پرآگئے اٹک اور جہلم نے پنجاب میونسپل سروسز کے ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سکیموں کی تکمیل، فنڈز کے استعمال اور دیگر حوالوں سے پہلی اور چوتھی پوزیشن حاصل کرلی، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام میں پانی اور سیوریج کے ناکارہ پائپ لائنوں کی بحالی، سالڈ ویسٹ اور سیوریج کے متعلق سامان اور مشنری کی فراہمی، سٹریٹ لائیٹس اور گٹروں کی مرمت اور ان کے ڈھکن لگانے کی سکیمیں شامل ہیںضلع اٹک میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت 334ملین روپے مالیت کی 217سکیمیں منظور کی گئیں جن میں سے 329ملین مالیت کی 208سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں اسی طرح ضلع جہلم میں رواں مالی سال کے دوران 293ملین روپے کی 210سکیمیں منظور کی گئیںجن میں سے 241ملین روپے کی 208سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ضلع اٹک میں منظور شدہ فنڈز کے 100فیصد استعمال کئے گے ہیں جبکہ ضلع جہلم میں منظور فنڈز کے 95فیصد استعمال ہوئے ہیں۔
میونسل سروسز، اٹک اور جہلم صوبہ بھر میں پہلے اور چوتھے نمبر پرآگئے
Nov 30, 2020