15سال بعد واپسی، مائیک ٹائسن ‘ رائے جونز جونیئر کا مقابلہ برابر

لاہور(سپورٹس ڈیسک) امریکہ میں دنیائے باکسنگ کا بڑا مقابلہ بے نتیجہ ختم ہو گیا، لیجنڈری فائٹر مائیک ٹائسن کی 15سال بعد رنگ میں واپسی ہوئی اور رائے جونز جونیئر نے خوب ایکشن دکھائے، آٹھ راؤنڈز کے بعد 76-76 پوائنٹس سے باؤٹ برابر رہا۔ ٹائیسن کی عمر 54 برس اور حریف روئے جونز جونیئر 51 برس کے ہیں۔امریکی ریاست لاس اینجلس میں ماضی کے عظیم فائٹر مائیک ٹائسن اور رائے جونز جونیئر اِن ایکشن ہوئے۔ 50 سے زائد عمر کے دونوں باکسرزکیلئے راؤنڈ کا وقت تین کی بجائے دو منٹ رکھا گیا، آٹھ راؤنڈ یعنی سولہ منٹ تک اعصاب شکن مقابلہ چھہتر چھہتر کی برابری پر ختم ہوا۔پاکستانی نژاد برطانوی فائٹر عامر خان نے بھی مقابلہ دلچسپ قرار دیدیا اور کہا کہ عمر رسیدہ ہونے کے باوجود دونوں رفتار اور جوش سے جوان لگ رہے تھے۔تاریخ ساز باکسنگ مقابلے لاکھوں ڈالرز کی آمدن ہوئی جو چھاتی کے کینسر کے مریضوں اور باکسرز کی فلاح پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن