لاہور(سپورٹس رپورٹر )ڈسٹرکٹ فیصل آباد سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوروزہ ڈسٹرکٹ سائیکلینگ چیمپئن شپ بوائزکے مقابلے 202 رب گٹی میں ہوئے۔ فیصل آباد کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ میں اسلامیہ سپورٹس اکیڈمی کی اقراء نے پہلی جبکہ دوسری پوزیشن ایسپائر کالج نے حاصل کی۔ فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔