حکومتی وصولیاںڈیوٹیزٹیکسز جمع کرنے میں سہولت  کے لیے متعلقہ بینک برانچیں پیر کو دیر تک کھلی رہیں گی

کراچی (نیوز رپورٹر)حکومتی وصولیاںڈیوٹیزٹیکسز جمع کرنے میں سہولت دینے کے لیے  ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن(ایس بی پی بی ایس سی) کے دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں پیر 30 نومبر کو نو بجے رات تک کھلی رہیں گی جس کے لیے نفٹ (NIFT) کی جانب سے اسی دن شام چھ بجے تک خصوصی کلیرنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیر 30 نومبر 2020 کو متعلقہ برانچیں اس وقت تک کھلی رکھیں گی جب تک نفٹ کی جانب سے حکومتی ٹرانزیکشنز کی خصوصی کلیرنگ کے لیے ضروری ہو۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...