راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ اجلاس میں علاقائی اور ملکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی ہمراہ تھے۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔