شاہ مردان پیرپگارا  کا یوم ولادت منایا گیا

شہدادپور (نامہ نگار )فنکشنل مسلم لیگ کے  سابق سربراہ سید شاہ مردان المعروف پیر پگارا کی 92سالگرہ کے سلسلے میں ایم ایس ایف تعلقہ شہدادپور کی جانب سے حر ہائوس میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف تعلقہ صدر غلام رسول بھنبھرو۔راشد فقیر لغاری۔الطاف رند۔حاجی فقیر سنجرانی۔فقیر نصراللہ۔کاشف منگی۔حنیف لغاری ودیگر نے کہا کہ شاہ مردان شاہ ایک روحانی شخصیت کے مالک تھے اس کے ساتھ ساتھ ایک اعلی سیاست دان تھے۔انھوں نے ملک پاکستان کی سلامتی اور دفاع کیلئے حر مجاہد فورس کے ساتھ 1965اور 1971کی جنگوں میں پاک فوج کے ساتھ جنگیں لڑی۔جو ملک کی تاریخ میں لکھی جا چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے وصال سے ملک وقوم اور حر مجاھد کا بڑا نقصان ہوا۔جس کا خلاء  کبھی پورا نہیں کیا جائے گا۔تقریب میں فنکشنل مسلم لیگ کے رہنمائوں۔حر جماعت کے معززین سمیت علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

ای پیپر دی نیشن