میرپورخاص( نامہ نگار ) بیروزگاری، تنگدستی اور مالک مکان کی جانب سے کرایہ ادا کرنے اور مکان خالی کرانے کی دھمکیوں سے تنگ آ کر تین بچوں کے باپ نے پیٹرول چھڑک خود کشی کرنے کی کوشش،خود کشی کرنے والے فرخ باجوہ کو اہل محلہ نے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے میر کالونی کے رہائشی فرخ باجوہ نے بیروزگاری تنگدستی اور مالک مکان کی جانب مکان کا کرایہ ادا کرنے کے تقاضے اور زبردستی مکان خالی کی دھمکیوں سے تنگ آ کر اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگاکر خودکشی کی کوشش جسے علاقے کے لوگوں نے آگ بھجا کر اس کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا ہے فرخ باجوہ کا کہنا ہے کہ روز روز مجھے مالک مکان نواز کھٹیان دھمکیاں دیتا ہے کہ بندے لیکر آؤں گا گھر خالی کراؤں گا اور مختلف لوگوں سے دھمکیاں دلواتا ہے جس کی وجہ سے تنگ ہوکر میں نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا فرخ باجوہ نے بتایا کہ میرے تین چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور کافی عرصہ سے بیروزگار ہے اور مہنگائی کی وجہ سے گھر میں فاقے پڑ چکے ہیں۔