برطانیہ میں کرونا ویکسین کی فراہمی 7 دسمبر  امریکہ میں 11 دسمبر سے شروع ہو گی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے ہسپتالوں میں کرونا ویکسین کی فراہمی  7 دسمبر سے شروع ہوگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔ کرونا ویکسین لگانے کیلئے 80 برس سے زائد عمر کے افراد دوسری ترجیح ہوں گے۔ دریں اثناء امریکہ میں کرونا ویکسین کی فراہمی 11 دسمبر سے شروع ہوسکتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے سربراہ کرونا وائرس ویکسین پروگرام ڈاکٹر مانیف سلائودی نے بتایا کہ امریکی ایف ڈی اے کی ویکسین مشاورتی کمیٹی 10 دسمبر کو ملاقات کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...