فرانس : لاکھوں افراد کے مظاہرے ، پیرس میدان جنگ ، جھڑپیں ، 37اہلکار زخمی، مرکزی بنک ، کئی گاڑیاں نذرآتش

  پیرس  (آئی این پی،نیٹ نیوز) فرانس میں سیاہ فام موسیقار پر تشدد اور نئے سکیورٹی قانون کیخلاف لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مشتعل افراد نے مرکزی بنک کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران 37 اہلکار زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں ہزاروں افراد کا پولیس کے مظالم اور متنازع قانون کے خلاف احتجاج، پیرس کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف سخت کریک ڈاون کیا، متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ فرانسیسی حکومت نے نیا سکیورٹی قانون متعارف کروایا ہے جس کے تحت پولیس اہلکاروں کی تصاویر شیئر کرنا جرم ہو گا۔ ماہرین کے مطابق اس قانون کا مقصد میڈیا کی آزادی پر قدغن لگانا ہے۔ رواں ہفتے فرانسیسی پولیس کی جانب سے سیاہ فام مرد پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ پیلی جیکٹس تحریک سے تعلق رکھنے والے مظاہرین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی۔ مشتعل مظاہرین نے بینک آف فرانس کو بھی نذر آتش کردیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، شہریوں نے پتھرا کیا، متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن