عمران خالد کے گھر اینٹی کرپشن  ایف آئی اے پولیس کا چھاپہ، والدہ کی حالت تشویشناک ہے: ایم پی اے

Nov 30, 2020

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایم پی اے عمران خالد بٹ اور سٹی صدر مسلم لیگ ن و سابق ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ کے گھر رات گئے اینٹی کرپشن ، ایف آئی اے جائنٹ ٹیم کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ، گھر کا گھیراو کر لیا اور دروازے توڑ کر  پورے گھر کی تلاشی لی۔ لیکن سلمان خالد پومی بٹ گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکے۔ ریڈ کے دوران پولیس اہلکاروں نے خواتین اور بچوں کو حراساں کرتے ہوئے تلخ کلامی بھی کی  گھر کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑتے دئیے۔ سٹی صدر کے بھائی ایم پی اے عمران خالد بٹ  اینٹی کرپشن کی ٹیم سے منت سماجت بھی کرتے رہے۔ ڈپٹی میئر سلمان خالد عرف پومی بٹ کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج ہے جس میں وہ عبوری ضمانت پر ہیں ۔ عمران خالد بٹ اور سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے انکے گھر پر چڑھائی اور خواتین کے ساتھ بد کلامی ناقابل برداشت ہے۔ رات گئے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کر کے میری انتہائی علیل والدہ کے آئی سی یو میں گھس کر انہیں اور گھر کی دیگر خواتین کو ہراساں کیا گیا۔

مزیدخبریں