اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ فضل الرحمن عوام کو ڈنڈا اٹھانے کیلئے اکسا رہے ہیں۔ کیا کسی لیڈر کو ایسا بیان دینا چاہئے؟ ہمارے پاس تمام آپشن ہیں۔ مولانا لوگوں کو قانون کی خلاف ورزی پر اکسا رہے ہیں۔ حکومت نے کارروائی کی تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کیسز کے علاوہ تمام مسائل پر بات ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ اپوزیشن نے کرونا اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ این سی او سی میں مشترکہ طور پر فیصلے کئے جاتے ہیں۔
فضل الرحمن ڈنڈے اٹھانے کیلئے اکسا رہے، کاروائی کی تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی : شبلی فراز
Nov 30, 2020