میری منگنی سے منسوب وائرل  ویڈ یو سے میرا کوئی تعلق نہیں،بختاور

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)  سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری منگنی کی جعلی ویڈیو وائرل ہونے پر کہا ہے کہ  میری منگنی سے منسوب کرکے ایک ویڈیو وائرل کی گئی ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں  ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر میری منگنی سے منسوب کرکے ایک ویڈو وائرل کی گئی ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بختاور کی منگنی کی جعلی ویڈیو وائرل کی تھی۔ بعد ازاں صارف نے ویڈیو ختم کر دی   اور معافی بھی مانگی۔

ای پیپر دی نیشن