حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)میونسپل کارپوریشن حافظ آباد کے سینٹری ورکرز اور خاکروبوں کے پاس ہتھ رہڑیاں، خونچے، تھوڑیاں اور دیگر سامان ْصفائی نہ ہونے سے شہر بھر میںصفائی ستھرائی کا کام تعطل کاشکار ہونے لگا۔ تنگ وتاریکی گلیوں سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھانے محال ہو گئے ۔ ان خیالات کا اظہار سی۔بی۔اے یونین کے چیئرمین اسحاق کھوکھر کی صدارت میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔شرکاء اجلاس نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ ہتھ رہڑیاں نہ ہونے کے باعث شہر کی تنگ وتاریک گلیوں سے رکشوںمیں کوڑا اٹھانا محال ہے۔
میونسپل کارپوریشن خاکروبوں کے پاس سامان کی عدم دستیابی پر کوڑاکرکٹ کے ڈھیر ہیں : اسحاق کھوکھر
Nov 30, 2020