نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار ) بی ایچ یو کی اراضی قابضین سے واگزار،عرصہ دراز سے قائم حویلیاں مسمار ۔ ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ سہیل اشرف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرراشد اقبال کی زیرنگرانی سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف مہم بھرپور اندازمیں جاری ہے ریونیو آفیسر نے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بی ایچ یو ببر کی 2کنال 16مرلہ2 فٹ جگہ واگزار کرالی سرکارء بنیادی مرکز صحت ببر کی جگہ پرناجائز قابضین محمد صدیق، نعیم وغیرہ نے عرصہ دراز سے مویشیوں کے لیے حویلیاں قائم کرکے قبضہ کرلیاتھا ریونیو آفیسر نے آپریشن کرتے ہوئے سرکاری جگہ پر موجود حویلیاں وغیرہ گرا دی۔