سعودی عرب کی وزارت صحت نے وبا کے دنوں میں عوام الناس کے تحفظ اور اسن کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کئی مہمات اور پروگرامات شروع کیے ہیں۔ انہی مہمات میں ایک نئی مہم”عیونک تکفی“ کے سلوگن کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ”عیونک تکفی“ کا مطلب ہے کہ آپ کے چہرے پر آنکھوں کا نمایاں رہنا کافی ہے۔ چہرے کے باقی حصے کو آپ وبا سے بچانے کے لیے ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں۔ اس مہم کا اولین مقصد کرونا کی وبا سے شہریوں بچانا اور ان میں ماسک پہننے کے لیے رضاکارانہ طور پر شعور پروان چڑھانا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گھرسے باہر قدم رکھتے ہی ہر شہری کو اپنے چہرے کو ڈھانپ لینا چاہیے۔ چہرے کو میڈیکل ماسک، کپڑے کے ماسک یا کسی رومال کے ذریعے اچھی طرح ڈھانپا ضروری ہے اور چہرے کو ڈھانپتے ہوئے منہ اور ناک کو چھپانا ضروری ہے۔اس رضاکارانہ مہم کو شہریوں میں عام کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ مختلف مصنوعات کے ذریعے بھی مشتہر کیا گیا ہے۔ مہم کو مزید فعال اور کامیاب بنانے کے لیے وزارت صحت کو دوسرے سرکاری اور نجی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔سعودی وزارت صحت نے رواں سال وبا پھیلنے کے بعد کرونا سے بچیے کے عنوان سے مہم شروع کی تھی۔ یہ بھی ایک رضاکارانہ مہم تھی جس کا مقصد عوام میں COVID-19 کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات پرعمل درآمد یقینی بنانا تھا۔
”آنکھیں ہی کافی ہیں‘ ‘ماسک کی اہمیت کے لیے سعودی وزارت صحت کی نئی مہم
Nov 30, 2020 | 14:56