ابوظہبی کے فنڈ برائے ترقیات نے البانیہ میں 2000 رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لئے 7کروڑ ڈالر کی گرانٹ منظور کر لی ہے ۔عرب نیوز کے مطابق شہری علاقوں کی تعمیر کا یہ پروگرام ملک کے اہم تجارتی مرکزدورس کانٹی میں شروع کیاجا رہا ہے ۔اس علاقے میں حالیہ زلزلوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی تھی۔درس کانٹی البانیہ کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہاں دورس بندرگاہ بھی موجود ہے۔ یہ بندرگارہ سمندر کے راستے نقل و حمل، جہاز رانی اور رسد کا بڑا مرکز ہے جو البانیہ کو مغربی یورپ سے مربوط کرتی ہے۔دورس کے علاقے میں 2019 میں زلزلہ آیا تھا جو خطے میں گزشتہ 30 برس سے زائد عرصے کے دوران آنیوالا سب سے شدید زلزلہ تھا۔اس کے چند ماہ بعد ہی کورونا کی عالمی وبا نے اسے اپنے نرغے میں لے لیا تھا۔