سعودی سینٹرل بینک(ساما) اور امارات کے سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی عابر کے اجرا کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ دونوں سینٹرل بینکوں کی طرف سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جائزہ رپورٹ متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہے جو انتہائی مثبت ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی عابر کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے نتائج توقعات کے عین مطابق آنے پر دونوں سینٹرل بینکوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔دونوں سینٹرل بینکوں نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی عابر دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری لانے کا سبب بنے گی۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی و سائل کے ذریعے مالیاتی لین دین میں عابر کرنسی استعمال کی جائے گی۔