کینیڈا نے کورونا وائرس کی صورتحال میں مخصوص دواں کی قلت کے خدشے کے پیش نظر ان کی برآمد پرفوری پابندی عائد کردی، یہ قدم اس امریکی منصوبے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے جس کے تحت ملک میں قیمتیں کم رکھنے کے لیے تاجروں کو کینیڈا سے وسیع پیمانے پر یہ ادویات منگوانے کی اجازت دی گئی تھی جس پر گزشتہ روزسے عمل ہونا تھا۔وزارت صحت کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق کینیڈا اپنی ضرورت کے لیے زیادہ تر ادویات بیرون ملک سے درآمد کرتا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کی صورتحال میں مخصوص دواں کی قیمتیں کم رکھنے کے لیے کینیڈا سے بڑے پیمانے پر درآمد کی اجازت دی تھی تاہم کینیڈین حکومت نے ملک میں ان دواں کی قلت یا مستقبل میں قلت کے خدشے پر ان کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ادھر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن ، جو 20 جنوری کو اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،نے کہا ہے کہ ملکی ضروریات اور قیمتوں میں استحکام کے پیش نظر مذکورہ ادویات دوسرے ملکوں سے بھی درآمد کی جاسکتی ہیں۔
کینیڈا،کورونا صورتحال میں مخصوص دواں کی برآمد پرفوری پابندی عائد
Nov 30, 2020 | 16:49