" پاک ـ برطانوی تعلقات گہرے انسانی رشتوں پر مشتمل ہیں:" برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر  کرسچین ٹرنر

 پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر  کرسچین ٹرنر نے سینٹر فارائیرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیزسے ایک خطاب کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے گہرے ، دیرینہ  اور قریبی روابط کی اہمیت کو سراہا  اور  دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ  دونوں  دوست ممالک  کے دوطرفہ تعلقات کو باہمی تجارت، معاشی ترقی،  صحت ،تعلیم، توانائی،  ماحولیاتی تبدیلی  کے خلاف جدوجہد  اورسیاحت کے شعبوں  میں مزید  فروغ  دینے کے لئیے کوشاں ہیں۔

اس موقع پر امبیسڈر جلیل عباس جیلانی ( ڈائریکٹر برائے خارجہ پالیسی) سینٹر فارائیرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز نے ابتدائی کلمات جبکہ ائیر چیف       مارشل(ریٹائرڈ) کلیم سعادت صدر سینٹر فارائیرو سپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز نے اختتامی  کلمات ادا کئیے۔ اس دوران سوال و جواب کا ایک دور بھی چلاجس میں برطانوی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...