لاہور/ پشاور (آئی این پی) پنجاب اور خیبر پی کے میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید 74 مریض رپورٹ ہوئے، صوبے میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 25 ہزار 13 ہے جبکہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ ادھر خیبر پی کے میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 36 کیسز سامنے آئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 370 ہوگئی۔ خیبر پی کیمیں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدا 10 ہوگئی۔
پنجاب خیبربی کے میں ڈینگی سے2جاں بحق،74نئے مریض
Nov 30, 2021