اسلام آ باد (نا مہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پہ پتھر نہیں مارتے عمران صاحب عوام کی افلاس بے بسی بھوک بے روزگاری اور معاشی تباہی دیکھ کر اب آپ کے جھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا ’’ایمان‘‘ اور ریاست ِ مدینہ کی بات کرکے عمران صاحب ہر روز سرعام جھوٹ بولتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب قوم کو آپ کی حسد سے بھری تقریروں کی نہیں، آٹا، چینی گھی، دوائی کی سستی قیمت چاہئے،عمران صاحب قوم کو آپ کے فلسفے نہیں، بجلی گیس پٹرول چاہئے، سستے داموں پر حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے آپ نہیں ،عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں آپ کو اس لئے نہیں بلایا گیا کیونکہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں ، عمران صاحب جھوٹ کے دریا بہا کر ’’ایمان‘‘ اور ریاست ِ مدینہ پہ اپنی گھٹیا سیاست چمکاتے ہیں۔
عمران ہر روز سرعام جھوٹ بولتے ہیں: مریم اورنگزیب
Nov 30, 2021