کراچی ( کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر (آئی ٹی سی) کے اشتراک سے کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں ویمن انڈ ٹریڈ ایکسپورٹ ریڈینس‘ سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کاروباری خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جو فروری 2022میں لاہور میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش WEXNETکی تیاری کے سلسلے میں ٹڈاپ کے تحت منعقد کئے گئے سیمینار کا دوسرا حصہ تھا۔ اس موقع پر ٹڈاپ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شمائلہ سکندر کا کہنا تھا کہ ٹڈاپ خواتین کو تجارت میں حصہ لینے کیلئے سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر آئی ٹی سی ریمٹ کے مشیر برائے ٹریڈ پالیسی محمد شعیب ظفر نے Revnue Mobilization Investment and Trade(ریمٹ) کی جانب سے خاص طور پر پاکستانی خواتین کو فراہم کی جانے والی معاونت پر تفصیلی بریفنگ دی ۔تقریب سے آئی ٹی سی کنسلٹنٹ عدیل حیدر مانکی نے تجارت کے طریقوں اور مواقوں کے بارے میں خواتین کو آگاہی فراہم کی۔