کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،بینکنگ ،پیٹرولیم اور فوڈز زسمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا،کے ایس ای100انڈیکس1200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور45300پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 170ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے بڑھ کر77کھرب روپے پر جا پہنچا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں1215.89پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس44114.16پوائنٹس سے بڑ ھ کر 45330.05پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھر ب 70ارب68کروڑ 90لاکھ 17 ہزار 436روپے کا اضافہ ریکار ڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ75کھرب87ارب82کروڑ12لاکھ88ہزار23روپے سے بڑھ کر77کھرب58ارب51کروڑ3لاکھ5ہزار459روپے ہو گیا ۔