کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ کی سینیئر بین الاقوامی و اولمپیئن ریفری جج علی اکبر شاہ قادری رو بصحت ، اسپتال سے ڈسچارج کر دئیے گئے ۔بین الاصوبائی رابطہ کے وفاقی سیکریٹری محسن مشتاق چاندنہ، رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد،ڈی جی پی ایس بی کرنل آصف زمان،پی ایس بی کے اعلی افسران و دیگر حکام نے مقامی اسپتال میں زیر علاج علی اکبر شاہ قادری کی عیادت کی اور انکے اھل خانہ سے بذریعہ فون مسلسل رابطہ قائم رکھتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ڈائریکٹر کراچی سینٹر عبدالحفیظ نے ھاسپیٹل پہنچ کر ڈی جی کی جانب سے عیادت کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر محمد اکرم خان و دیگر موجود تھے ۔
باکسنگ کے سینیئر و اولمپیئن ریفری جج علی اکبر شاہ قادری اسپتال سے ڈسچارج
Nov 30, 2021