قصور(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے زیراہتمام سالانہ فیملی گالا ڈنر کا اہتمام گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر پرویز اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر لائیق چوہدری،ڈی ایچ او ڈاکٹر حفیظ الرحمن‘ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل اقبال، ڈاکٹر فیاض احمد،ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر کرنل (ر) غلام شبیر، ڈاکٹر طارق محمود میاں، پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی،ڈاکٹر شفیق احمد شیخ، ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر عاصم وسیم، ڈاکٹر افضل، ڈاکٹر طاہر شاہین، ڈاکٹر خورشید انصاری، ڈاکٹر قمر ارشاد قریشی اور صحت کے شعبہ سے منسلک افراد اور انکی فیملیز نے بھرپور شرکت کی۔ بعدازاں ڈاکٹر امجد ثاقب نے تمام عہدیداروں میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے زیراہتمام سالانہ فیملی ڈنر
Nov 30, 2021