شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا حکومتی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، عوام گو نہ گو مسائل کا شکار ہیں حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے تاکہ عوام کا جمہوری عمل پر اعتمادمزید مضبوط ہوسکے اور عام شہری کی زندگی میں بھی آسانیاں رونما ہوسکیں، اپنے ایک بیان میں میاں منور اقبال نے کہا کہ غریب آدمی غربت کی چکی میں پس رہا تھا اور حکومت آئے روز اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ کررہی ہے جو قابل قبول نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز ہونے والا اضافہ دیگر اشیاء کے نرخوں پر بھی بڑا اثر ڈالتا ہے حکومت پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ فوری ترک کرے اور آئندہ ایسا کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے جو عام شہری پر گراں گزرے ، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی عوامی ریلیف سے وابستہ ہے ۔