1122 ننکانہ نے 57 متاثرین کو ریسکیو کیا

Nov 30, 2021

ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 63 متفرق ایمرجنسیز میں 57 متاثرین کو ریسکیو کیا اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 اکرم پنوار نے بتایا کہ ریسکیو 1122 ننکانہ کے عملہ نے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ علاوہ ازیں ریسکیو نے ڈاکٹرز کی طرف سے ضلعی سطح پر 13 نا قابل علاج مریضوں کوپیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

مزیدخبریں