بھارت اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرامائی انداز میں ڈرا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔کانپور ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے پانچویں روز کے اختتام تک 284 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور بھارت کامیابی سے ایک وکٹ دور رہا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے آخری روز بھارت کی جانب سے دیئے گئے 284 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھی اور 90 سکور پر صرف دو کھلاڑی آوٹ تھے۔میچ وقت کی کمی کے باعث ڈرا ہوتا دکھائی دے رہا تھا لیکن پھر اچانک سے پانسہ پلٹا اور بھارت نے دھڑا دھڑ مہمان ٹیم کی وکٹیں گرانا شروع کر دیں تاہم آخری کھلاڑی نیوزی لینڈ کو بری شکست سے بچا گیا اوروقت ختم ہونے سے میچ بے نتیجہ اختتام کو پہنچ گیا۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راچن رویندر نے وکٹ روکنے کی بھر پور کوشش کی اور وہ کامیاب بھی رہے تاہم انہوں نے 18 رنز بنائے۔

ای پیپر دی نیشن