یونس خان 45سال کے ہوگئے

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹر 45سال کے ہوگئے۔ یونس خان پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔یونس خان کا شمار اْن کامیاب کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی ٹیم کے تینوں فارمٹس میں کھیلتے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پاکستان نے سنہ 2009ء میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا تو اس فاتح ٹیم کی قیادت یونس خان کے پاس ہی تھی۔حنیف محمد اورانضمام الحق کے بعد یونس خان پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کی ۔البتہ ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز صرف یونس خان کے پاس ہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...