لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے تمام شوہروں کو مشورہ دیا ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آپ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔کرکٹر کی اس بات پر ثانیہ سمیت وہاں موجود تمام افراد زور دار قہقہہ لگاکر ہنس پڑے۔
بیگم کو خوش رکھنے کیلئے شعیب ملک کا شوہروں کو مشورہ
Nov 30, 2021