لاہور( سپورٹس رپورٹر) کرکٹ سٹار شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے سپورٹس کے حوالے سے اقدامات قابل تعریف ہیں، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب سپورٹس کلچر کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، سپورٹس کی ترقی کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نے انفراسٹرکچر کو وسیع کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں سپورٹس کی ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں، نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے عالمی معیار کے منصوبے شروع کئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی ایکسپور2020 ء میں پاکستان پویلین میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہد آفریدی نے دبئی ایکسپو2020 ء میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پنجاب حکومت کی نمائندگی کی۔