لاہور(نامہ نگار)ہنجروال کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 29 سالہ سجاد علی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول سجاد علی کے 2 بھائی قتل کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر جیل میں قید ہیں۔تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔