طلبہ کی ہلاکت  ،مرکزی شاہراہوں پرسکول قائم نہ کرنیکا فیصلہ

Nov 30, 2021

لاہور(سٹی رپورٹر)بہاولپور میں 4 طلبہ کے ہائی وے پر ٹریلر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بعد پنجاب حکومت نے آئندہ ہائی ویز اور مرکزی شاہراہوں پرسکول قائم کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔یہ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا۔ آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس،، سکولز ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، ایکسائز کے محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈویڑنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

مزیدخبریں