اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے کیپٹن( ر) صفدر کے بھائی اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی کے درمیان جائیداد کے تنازع کیس میں وکیل اعظم نذیر تارڑ کی مسلسل غیر حاضری پر دس ہزار روپے جرمانہ کردیا کیپٹن(ر)صفدر کے بھائی اور سابق جج اعجاز افضل کے بھائی کے درمیان جائیداد کے تنازع کا کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں دو رکنی بینچ نے کی دوران سماعت کیپٹن ر صفدر کے بھائی سجاد اعوان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر اعظم نذیر تارڑ کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ جرمانے کی رقم کسی فلاحی ادارے میں جمع کرائی جائے،اعظم نزیر تارڑ اس سے قبل بھی تین بار التوا مانگ چکے ہیں آ ج بغیر اطلاع کے وکیل سمیت دوسرے فریق میں سے کوئی پیش نہیں ہوا،چاہتے ہیں اعظم نزیر تارڑ معاونت کریں اس طرح کے رویہ کی حمایت نہیں کریں گے، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کافی عرصے سے کیس چل رہا ہے اس کو مزید لٹکانا نہیں چاہتے، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔۔