ہندو پجاریوں کا پاکستان کو ہضم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا

Nov 30, 2021


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سپریم شیعہ علماء بو رڈ کے سرپرست اعلیٰ قائدملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے شہیدوں کا لہو برصغیر کی تقسیم کی لکیر کا محافظ ہے ، ہندوتواکے پجاریوں کا پاکستان کو ہضم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ آر ایس ایس کو عالمی دہشت گردوں تنظیموں میں شامل کرے، افغانستان سے بے دخلی نے بھارتی نیتاؤں کی نیندیں حرام کردی ہیں ، شمالی وزیرستان میںسیکیورٹی فورسز پر حملو ں میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے ،بھارت پاکستان کی سلامتی کا کھلا دشمن ہے حکومت اپوزیشن کے ایک دوسرے کو زیر کرنے کی جنگ دشمن کو تقویت بخش رہی ہے ، اپوزین سمیت تما م جماعتوں کا اجلاس بلا کرمہنگائی بیروزگاری  اندرونی بیرونی سازشوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے ، تمام حکومتیں کشکول توڑنے میں ناکام رہی ہیں بیرونی طاقتوں کی اقتصادی محتاجی قومی خود مختاری کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے ، صحاح ستہ کی احادیث گواہ ہیں کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ کو ایذا پہنچانا نبی کریم ؐ کو اذیت دینے کے مترادف ہے شہزادی کونین کی مجالس اور نوحوں پر پابندیا ں بنیادی حقوق کی پامالی اور دوقومی نظریے کو باطل ثابت کرناہے ، مسلمہ مکاتب کے عقائد و نظریات  کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے فرقہ واریت بڑھانے والے ہاتھوں کو روکا جائے  ، 5جمادی الاول کو نواسی رسول سیدہ زینب بنت علی ؑ کی ولادت پرنور کے موقع پر یوم عقیلہ بنی ہاشم منائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ارشاد علی نقوی کی زیر سرکردگی میں ٹی این ایف جے کی تنظیمی کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں