راولپنڈی (جنرل رپورٹر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام ملک بھر کے کینٹونمنٹس سے 31 دسمبر 2021 تک تمام نجی تعلیمی اداروں سے بے دخلی کے فیصلے کے خلاف نجی سکول رینج روڈ پر سیمینار منعقد ہوا جس میں مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے ناصر محمود، ملک اظہر محمود، چوہدری طیب، ابرار احمد خان، راجہ نصیر جنجوعہ، ملک نسیم احمد، شھباز قمر، چوہدری امجد زیب، حافظ محمد بشارت، محمد عثمان اور محمد آصف نے شرکت کی۔ کنونیئر جوائینٹ ایکش کمیٹی ناصر محمود نے کہا سپریم کورٹ نے ملک بھر کے کنیٹونمنٹس میں واقع نجی تعلیمی اداروں کو 31 دسمبر 2021 سے بے دخل کرنے کا فیصلہ دیا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک تعلیمی اداروں کے مفادات کا تحفظ کریں گے،7 دسمبر کو راولپنڈی کینٹ سے وابستہ تعلیمی اداروں کے مالکان بھر پور احتجاجی مظاہرہ کریں گے دوسرے مرحلہ میں ہزاروں سکولز مالکان ڈی چوک کی طرف رخ کرے گی، ابرار احمد خان نے کہا کہ اس وقت تمام کینٹونمنٹس کے تعلیمی ادارے ایک پیج پر ہیں اور جیک کی طرف سے اگلے لائحہ عمل کا انتظار کررہے ہیں ابرار احمد خان نے کہا کہ ہم سب کو پختہ عظم اور یقین کی دولت سے آگے بڑھنا ہے، ملک اظہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے 7ہزار تعلیمی ادارے بند، 25 لاکھ بچے سکولوں سے باہر اور 3 لاکھ اساتذہ بے روزگار ہوجائیں گے۔
کنٹونمنٹس سے بیدخلی ، نجی تعلیمی اداروںکا احتجاجی مظاہر ے کرنیکا اعلان
Nov 30, 2021