اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )تجربہ گاہ سائنسی ایجادات میں دلچسپی رکھنے والے اور شعبہ ہائے تجارت اور تعلیم سے وابستہ نوجوان پاکستانیوں کو اپنی تخلیقی سرگرمیوں کو اْجاگر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور وسائل مہیا کرے گی۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے نیشنل لائبریری آف پاکستان کے اشتراک کار سے قائم کی جانے والی یہ میکرلیب مْلک بھر میں موجود اْنیس امریکی تعلیمی مراکز میں پہلے سے دستیاب اپنی نوعیت کی تجربہ گاہوں میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں امریکن اسپیسس کے نام سے قائم امریکی تعلیمی مراکز کے اندر اِکیسویں صدی کی ضروریات پر مرکوز عْلوم جیسا کہ تھری ڈی ڈیزائن اور پرنٹنگ، روبوٹکس، کوڈنگ اور ورچوئل ریئیلٹی کے موضوعات پر مشتمل سائنس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ، فنون لطیفہ اور ریاضی (ایس ٹی اِی اے ایم) سے متعلق تدریسی سرگرمیوں کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
امریکی سفارتخانے،نیشنل لائبریری کے اشتراک سے قائم میکرلیب کا افتتاح
Nov 30, 2021