راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے54 یوم تاسیس کے موقع پر راولپنڈی شہر و کینٹ میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا،اس موقع پر کارکنان نے کیک کاٹے ،پہلی تقریب سٹی آفس میں منعقد کی گئی،جس میں سابق وزیر اعظم کے مشیر میاں خرم رسول،سابق ڈپٹی میئر راجہ الطاف،راولپنڈی پیپلزپارٹی سٹی کے صدر بابر جدون،خالد نواز بوبی،راجہ شاہد پیپو،رانا رفاقت،ناصر میر،طارق وحید بٹ،نوید کنول،سید سخیر حسین شاہ،آصف اکبر،بنارس چوہدری،جمیل قریشی،احسن ذوالفقار،طارق زیاد،آغا ثاقب،ارشد باغی،چوہدری سہیل اشتیاق اور دیگر نے شرکت کی ،جبکہ دوسری تقریب سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری افتخار کے پبلک سیکرٹریٹ نیوکٹاریاں میں منعقد کی گئی ،جس میں سردار قدوس،چوہدری بنارس ،راجہ عامر ،راجہ صلاح الدین ،شجاعت نقوی ،چوہدری فرخ اسماعیل ،روحیل اشتیاق،راجہ محمد علی منہاس،امجد چوہدری ،راشد بٹ ،میاں شیر افگن ،راجہ اورنگزیب،راجہ یعقوب ،سہیل سیٹھی،حبیب کیانی ،ملک ارشد،بلو شاہ ،آفتاب چوہدری اور شیخ خرم نے شرکت کی ،اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار اداکررہی ہے ،بلاول بھٹو نے عمرانی حکومت کو آڑھے ہاتھوں لے رکھا ہے اور وہ عمرانی حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسوں کو ننگا کررہے ہیں ،اب وہ وقت دور نہیں جب عوام کی حقیقی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ہوگی اور عوام کے مسائل کو حل کرے گی ۔